سڈنی ۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6 وکٹوں شکست دے دی۔ سڈنی کے بینکس ٹاون کے میدان پر کھیلے گئے پریکٹس میچ میں میزبان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاداب خان نے 3 وکٹس لئے۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز فخرزمان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگسے ٹیم کی کامیابی کو آسان بنایا، 18 ویں اوور میں نشانہ حاصل کرلیا۔