پاکستان نے اٹاری بارڈر پر 77 واں یوم آزادی منایا

   

اٹاری: پاکستان نے اپنا 77 واں یوم آزادی امرتسر میں اٹاری واہگہ بارڈر پر منایا۔ دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ہندوستان نے پیر کو یوم آزادی پر پاک رینجرز کو مبارکباد دی۔ اٹاری بارڈر پر دوپہر میں کچھ دیر کے لیے دونوں ممالک نے اپنے اپنے گیٹ کھولے اور زیرو لائن پر اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوئی۔بی ایس ایف کے سینئر افسران نے پاک رینجرز کو مٹھائی کھلائی۔ ساتھ ہی پاک رینجرز نے بھی مٹھائی دے کر بی ایس ایف کا شکریہ ادا کیا۔ سینئر افسران کے علاوہ سرحد کی حفاظت پر مامور دونوں ممالک کے فوجیوں نے بھی ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر اور مصافحہ کر کے خوش آمدید کہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک میں امن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس دوران پاک رینجرز کے جوان بھی اس مبارک دن پر بی ایس ایف کو مبارکباد دیں گے۔یوم جمہوریہ اور تہواروں پر بھی مٹھائی کا تبادلہ ہوتا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کے جوان نہ صرف یوم آزادی یا یوم جمہوریہ بلکہ دونوں ممالک میں منائے جانے والے اہم تہواروں پر بھی سرحد پر مٹھائی کا تبادلہ کرتے ہیں۔ جہاں بھارت نے پاک رینجرز کو عید کی مبارکباد دی وہیں پاک رینجرز نے ہولی دیوالی پر مٹھائی کا تبادلہ بھی کیا۔