سنچورین : پاکستان نے اوپنر فخر زماں کی جارحانہ ہاف سنچری کی مدد سے میزبان جنوبی آفریقہ کو چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مسابقت کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 3-1 جیت لی ۔ جنوبی آفریقہ نے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر صرف 144 آل آؤٹ اسکور کئے ۔ حسن علی اور فہیم اشرف نے تین ، تین وکٹیں لئے ۔ جوابی اننگز میں ایک مرحلہ پر پاکستان آسانی سے ٹارگٹ کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن لوور آرڈر میں چند وکٹیں تیزی سے گرگئے جس کے بعد 8 اور 9 نمبر کے بیٹسمین محمد نواز اور حسن علی نے پاکستان کو 19.5 اوورس میں 149/7 کے ساتھ کامیابی دلائی ۔ اشرف کو میچ ایوارڈ دیا گیا اور کپتان بابر اعظم مین آف دی سیریز قرار پائے ۔ پاکستان نے قبل ازیں ونڈے سیریز بھی جیتی تھی ۔