پاکستان نے سعودی عرب کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں

   


اسلام آباد: کوروناوائرس کی نئی قسم کے پیش نظر پاکستان سے سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ میڈیا کے مطابق پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی کے درمیان بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسی طرح لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدینہ تا ملتان، مدینہ تا ملتان اور کراچی جدہ کراچی بھی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔اس حوالے سے جنرل منیجر پبلک افیئر پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ جب تک پروازوں کے اجازت نامہ دوبارہ سے جاری نہیں ہوتا اس وقت تک پروازیں منسوخ رہیں گی ۔