پاکستان نے قطر کے شاہی خاندان کو نایاب پرندوں کے شکار کی اجازت دے دی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 17 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے امیر قطر اور شاہی خاندان کے دیگر نو ارکان کو پرندوں کی ایک ایسی نسل کے شکار کی ا جازت دی ہے جو اب ناپید ہوتی جارہی ہے جس کا نام ہے ہوبارا بسٹرڈس اوراجازت دیئے جانے کے اس عمل کے خلاف ملک بھر میں حکومت کو تنقیدوں کا سامنا ہے ۔ جن علاقوں میں اس ناپید ہونے کے خطرہ سے دوچار پرندے کے شکار کی اجازت دی گئی ہے ، وہ ہے سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے صوبے یکم نومبر 2019 ء سے 31 جنوری 2020 ء تک شاہی خاندان کے شکاری اپنے تین ماہ طویل مشن پر 100 ہوبارا بسٹرڈس پرندوں کا شکار کرسکتے ہیں جس کیلئے خصوصی طور پر پرمٹ جاری کیا گیا ہے ۔