اسلام آباد 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے اتوار کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے جبکہ ایک خاتون نے وہاں اپنے بیاگ میں دستی بم چھپا کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔ دفتر خارجہ نے یہ بات بتائی ۔ مزار شریف شہر صوبہ بلخ کا دارالحکومت ہے ۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ آج پاکستانی قونصل خانہ واقع مزار شریف کو بند کردیا گیا ہے جب ایک خاتون نے ایک دستی بم اپنے بیاگ میں چھپا کر قونصل خانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ناکام حملہ کے خاطیوں کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ کابل میں پاکستان سفارتخانہ نے افغان دفتر خارجہ سے اپیل کی کہ وہ قونصل خانہ کو مکمل سکیوریٹی و تحفظ فراہم کرے۔