اسلام آباد ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج کل انٹلیجنس بیورو کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ پاکستان نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو خفیہ طور پر رہا کردیا ہے تاکہ وہ مزید دہشت گردانہ آپریشنس کی منصوبہ بندی کرسکے۔ انٹلیجنس بیورو کے ایک عہدیدار کے مطابق پاکستان موجودہ صورتحال اور حکومت ہند کی کشمیر پر بھرپور توجہ کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور کسی دیگر مقام کو ہدف بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے ایک نئے قانون کے مطابق اظہر کو انفرادی طور پر ایک دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔