نئی دہلی۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان، مرحلہ وار اپنی فضائی پٹی کو کھول رہا ہے۔ جمعرات کو اس نے اپنے 11 فضائی راستوں میں سے ایک راستے کو مغرب کو جانے والی پروازوں کیلئے کھول دیا۔ اس لئے ایرانڈیا اور ٹرکش ایرلائینس نے اسے استعمال کرنا شروع کردیا۔ اگرچہ فضائی راستہ P518 کو گزشتہ جمعرات کو کھول دیا گیا ہے لیکن امریکی ایرلائینس کمپنی یونائٹیڈ ایرلائینس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس کی نیویارک ایرپورٹ اور دہلی ایرپورٹ کو ملانے والی پروازیں دو ہفتوں کیلئے معطل کردی گئی ہیں۔