پاکستان نے ہندوستان سے زندگی بچانے والی ادویات کے درآمدات کی منظوری دی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد،3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)جموں و کشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے اور آرٹیکل 370کے التزام ہٹائے جانے کے بعد بوکھلائے پاکستان کے تیور رفتہ رفتہ ڈھیلے پڑنے لگے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کردی تھی لیکن مریضوں کو راحت دینے کے لئے ہندوستان کی طرف سے زندگی بچانے والی ادویات کے درآمدات کی منظوری دے دی ہے ۔پاکستان حکومت نے پیر کو ہندوستان کی طرف سے زندگی بچانے والی ادویات کے درآمدات کو منظوری دے دی ہے ۔جیونیوز کے مطابق یہ اجازت کامرس کی وزارت نے دی ہے اور اس سلسلے میں حکم جاری کیا ہے ۔پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ہٹائے جانے اور آرٹیکل 370کے التزامات ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ باہمی تجارت کو معطل کردیاتھا۔