پاکستان نے 198 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

   

اسلام آباد : پاکستان نے اپنی سمندری حدود میں داخل ہوئے 198 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ دی نیوز اخبار کے مطابق، ان ماہی گیروں کو واگھا کی سرحد کے راستے ہندوستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ نیک نیتی و خیر سگالی کی بنا پر ہم نے ان ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔