لاہور ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 20 ماہی گیروں کو ایک خیرسگالی جذبہ کے طور پر گذشتہ روز پاکستانی جیلوں سے رہا کردیا گیا۔ ان دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اٹھائے گئے اس خیرسگالی اقدام کے تحت رہا شدہ ہندوستانی ماہی گیر پیر کو واگھا سرحد پہنچے۔ ان ہندوستانی ماہی گیروں میں اکثر کا تعلق آندھراپردیش سے ہے، جنہیں پاکستانی رینجرس نے بارڈر سیکوریٹی فورسیس کے حوالے کیا۔ وہ اتوار کو ذریعہ ٹرین لاہور سے روانہ ہوئے تھے۔ انہیں صوبہ سندھ کے شہر کراچی کی مالیر ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا تھا۔