دبئی۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم کئی سال سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلنے کے مسلسل تجربے کی وجہ سے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو شکست دے سکتی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان اپنے ورلڈ کپ کا آغاز24 اکتوبر کو دبئی میں کریں گے ۔پاکستان اس مقام پر ابھی تک ناقابل شکست رہا ہے اور اس نے 6 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتے ہیں۔بابر نے آئی سی سی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ تین چار سال سے متحدہ عرب امارات میں مسلسل کھیل رہے ہیں اور وہاں کے حالات سے واقف ہیں۔ ہمیں پچوں کا مزاج پتہ ہے اور بطوربیٹسمین ہم وہاں کھیلنا جانتے ہیں ۔ ویسے تو اس دن بہترکرکٹ کھیلنے والی ہی ٹیم جیتے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم یہ میچ جیتیں گے ۔سال2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد کئی سال تک پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں اپنے گھریلو”میچ کھیلے ہیں۔ ویسے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان آج تک پاکستان سے کبھی نہیں ہارا ہے ، چاہے وہ50 اوورزکا ورلڈ کپ ہو یا ٹی 20 فارمیٹ ، لیکن اپنے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتان مقرر کئے گئے بابراعظم نے کہا ہم پہلے میچ کی اہمیت اور دباؤ کو پہچانتے ہیں ہیں۔ بطور ٹیم ہم اس ٹورنمنٹ میں پورے اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔ ہم اس دن اچھی کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اعظم نے اپنی ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کارکھلاڑیوں کے سلسلے میں کہا ہم سب ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل دکھا کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ ٹیم میں کئی سینئر کھلاڑی ہیں جنہوں نے اس مقابلے میں پہلے حصہ لیا ہے ۔ اس کے علاوہ سات آٹھ ایسے کھلاڑی ہیں جو چمپئنز ٹرافی میں کھیل چکے ہیں۔ ہمیں ان کے تجربے اور پختگی پر پورا یقین ہے ۔
افغانستان کی ٹیم دبئی پہنچ گئی
دبئی ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم دوحہ میں 6 روز قیام کے بعد دبئی پہنچی ہے، دوحہ میں افغان ٹیم نے قرنطینہ کے دوران ٹریننگ بھی کی۔افغان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کرے گی، دونوں ٹیمیں 18 اکتوبر کو وارم اپ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاورکو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مشیر مقررکیا گیا ہے۔
فائنل میں رسل کی شمولیت کا امکان
دبئی ۔کولکتہ نائیٹ رائیڈر کے آل راؤنڈر انڈری رسل کا چینائی کے خلاف فائنل میں شرکت کا امکان ہے۔رپورٹ کے بموجب رسل نے دہلی کے مقابلے سے قبل بولنگ بھی تھی ۔