کراچی: کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا کی غیرمعمولی سنچریوں اور چوتھی وکٹ کیلئے 240 رنز کی پارٹنر شپ میں پاکستان کو آج ٹرائی نیشن ٹورنمنٹ کے فائنل میں پہنچادیا جبکہ جنوبی افریقہ کو 352/5 اسکور کرنے کے باوجود شکست ہوگئی۔ رضوان 122 بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ مین آف دی میچ سلمان نے 134 اسکور کئے۔ پاکستان کا اسکور 355/4 رہا۔ فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 فبروری کو ہوگا۔