پاکستان پرستی کانگریس کا ڈی این اے : شیوراج

   

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کی جانب سے ایک بار پھر سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے مدے پرمدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کانگریس کا ڈی این اے پاکستان پرستی کا ہے ۔یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران چوہان نے کہا کہ کانگریس کبھی سرجیکل اسٹرائیک کے ، کبھی رام سیتو اور کبھی شری رام کے وجود کے ثبوت مانگتی ہے ۔ سنگھ فی الحال راہول گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہیں اور ایسے ثبوت مانگ رہے ہیں۔ وہ فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ کر رہے ہیں۔انہوں نے گاندھی سے جواب طلب کیا کہ ان کی یہ کیسی ‘بھارت جوڑو’ یاترا ہے ، جس میں ‘ٹکڑے ٹکڑے گینگ’ ان کے ساتھ ہے ۔ گاندھی فوج پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔ یہ حب الوطنی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کبھی مدھیہ پردیش سنگھ کے دور حکومت میں سیمی کا گڑھ ہوا کرتا تھا۔ کانگریس کم از کم فوج کے حوصلے پست کرنے کا گناہ نہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ابتداء سے ہی پاکستان کے حق میں رہی ہے اور آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس وقت پاکستان کی وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو تھیں۔