واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان کی حدود کے اندر گزشتہ روز ایران کی فضائی کارروائی کی مذمت کی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے لیے ارم عباسی کو ایک سوال کے تحریری جواب میں امریکہ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ قیمتی جانوں کے زیاں پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ترجمان میتھیو ملر نے کہا، ’’ہم (پاکستان کے اندر) ایران کے اس غیر ذمہ دارانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور بے گناہ جانوں کے نقصان پر پاکستان کیدکھ میں شامل ہیں۔ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ایران کا اپنے پڑوسی ملکوں کے اندر یہ تیسرا حملہ تھا۔ جیسا کہ ہم نے رپورٹوں میں دیکھا ہے، ان حملوں میں بیقصور شہری ہلاک ہوئے ہیں اور ان کو نقصان پہنچا ہے۔
