پاکستان پر ایران کا حملہ ، دو بچے جاں بحق، ایران سے سفیر کی باز طلبی

   

اسلام آباد : ایران نے پاکستان پر دو میزائل داغے ہیں ۔ ایران سپاہ پاسداران انتقلاب کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر دہشت گرد گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے حملے کیلئے ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا ۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ پاکستان نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ میں دو بچے ہلاک اور تین لڑکیاں زخمی ہوئی ہیں ۔ حملہ کے بعد پاکستان نے ایران کے چیف ڈپلومیٹ کو طلب کیا اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی ۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں ۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ضلع پنجگور کے سبز کوہ نامی گاؤں پر 10گھنٹے کے وقفہ سے دو میزائل داغے گئے ۔ پاکستان نے اران میں متعینہ اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے ۔