پاکستان پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے پر امید

   

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ سات ماہ کے دوران پولیو کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ اس پیشرفت کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ پاکستان میں یہ بیماری مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت فیصل سلطان کے مطابق پولیو سے متاثرہ آخری کیس رواں برس جنوری میں بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔ پاکستان میں گزشتہ برس 84 نئے پولیو کیسز سامنے آئے تھے ۔