پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ کا میزبان، ہندوستان کی شرکت

   

کراچی ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کو تاریخ میں پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈ کپ میزبانی مل گئی اور آئندہ سال ہونے والے عالمی ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم نے بھی شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔پاکستان آئندہ سال 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور لاہور شہر اس7 روزہ ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں شرکت کے لیے ہندوستانی کبڈی فیڈریشن نے بھی رضامندی ظاہرکردی ہے۔کبڈی ورلڈ کپ میں ہندوستان، ایران، امریکہ،آسٹریلیا، انگلینڈ،کینیڈا شریک ہوں گے جبکہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی نے بھی شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ آئندہ سال پاکستان میں ہوگا اور لاہور 12 تا 18 جنوری تک کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جکہ دو ٹیمیںکوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد میگا ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔ کبڈی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ، رنر اپ کو 75 لاکھ جبکہ تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 لاکھ انعام دیا جائے گا۔