پاکستان کامیاب ،ٹی 20 سیریز ڈرا

   

مانچسٹر۔ پاکستان نے محمد حفیظ (86) اور حیدر علی (54) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی اننگز اور وہاب ریاض کی 26 رن پر2 وکٹ کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری اوور میں پانچ رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی اور اس طرح دورہ انگلینڈ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے مضبوط ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے تیسرا میچ جیت کر دورہ انگلینڈ کے اعزاز کے ساتھ الوداع کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں پاکستان کو 1-0سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ اب آسٹریلیا کے ساتھ تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی محدود اوورز سیریز کھیلے گا۔پاکستان نے20 اوورز میں چار وکٹوں پر 190 رنز بنایا۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے20 اوور میں آٹھ وکٹ پر185 رن بنائے ۔