پاکستان کا آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

لاہور،23 دسمبر(یواین آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ انڈر19کے فائنل میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے رویے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ فائنل میچ کے دوران ہندوستانی کھلاڑی مسلسل پاکستانی ٹیم کو اشتعال دلاتے رہے ، جوکھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے اس رویے سے متعلق آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے اورکرکٹ کو باہمی احترام اور مثبت مقابلے کا ذریعہ ہونا چاہیے ، نہ کہ اشتعال انگیزی کا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو افسوسناک اور غیر اخلاقی قراردیا تھا۔