کابل۔18 ؍اکتوبر( ایجنسیز؍یو این آئی )پاکستان نے افغانستان پر فضائی حملہ کردیا جس میں تین کرکٹرس سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق مہلوکین میں تین ملکی کرکٹرس بھی شامل ہیں۔ یو این آئی کے مطابق افغانستان کے قندھار کے ضلع اسپن بولڈک میں رہائشی علاقوں پر پاکستانی فضائیہ کے حالیہ حملوں میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 170 دیگر زخمی ہو گئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔افغانستان کے ٹولو نیوز کے مطابق، مقامی افسران نے کہا کہ حملوں میں براہ راست شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑا جانی و مالی نقصان ہوا۔اسپن بولڈک کے پبلک ہیلتھ کے سربراہ کریم اللہ زبیر آغا نے کہا کہ کل کے فضائی حملوں سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اب تک کل 170 لوگ زخمی اور 40 لوگ مارے گئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسپن بولڈک میں جان بوجھ کر سویلین انفراسٹرکچر اور غیر جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔ مقامیحاجی بہرام نے کہا کہ سب کچھ بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے ۔
دیگر ایک رہائشی عبدالظاہر نے کہا کہ پاکستان نے یہ کام پوری بے شرمی سے کیا۔فضائی حملے میں زخمی ہونے والے نورغالی نے کہا کہ یہاں کوئی فوجی اہلکار نہیں تھا، صرف عام شہری اور ایک مقامی بازار تھا پھر بھی ہمیں نشانہ بنایا گیا۔
