پاکستان کا بولنگ اٹیک ناکام بنانیکی کوشش کرینگے: شبمن

   

کولمبو: ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کا کہنا ہے ایشیا کپ میں اتوار کو مقررہ میچ میں پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کولمبو میں پریس کانفرنس میں گل نے کہا کہ ہم نے لیفٹ آرم بولرز کو کھیلنے کیلئے اچھی پریکٹس کی ہے، ہمارے پاس اسپیشلسٹ تھرو ڈاؤن کرنے والے موجود ہیں جس کی وجہ سے مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہمارے سارے میچز ایک جیسے ہیں، ہر میچ کا پریشر ہے، پاکستان کے خلاف پہلا میچ کھیلا ہوں، سینئرز سے مجھے مدد ملی۔ شبمن گل کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے ساتھ کھیلنے سے بھی فائدہ ہوا۔ سب کھلاڑیوں کو اپنے رولز کا علم ہے، لیفٹ آرم بولرز کو کیریئر میں ہر کسی نے کھیلا ہوتا ہے، پاکستان کے لیفٹ آرم بولر کو کم کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو دیکھتے ہیں، جو اچھا کرتا ہے، اسے ہر کوئی دیکھتا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے، بابر ورلڈ کلاس پلیئر ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹر نے کہا کہ جن کے خلاف آپ کم کھیلتے ہیں تو دقت تو ہوتی ہے، پاکستان کے خلاف اتنا نہیں کھیلتے جتنا دوسری ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں، پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، کینڈی میں بھی اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، جب آپ پہلی بار کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے۔ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ مختلف قسم کے بولرز ہیں، ان کی اپنی اپنی خاصیت ہے، شاہین سوئنگ کرتے ہیں اور نسیم تیز گیند پھینکتے ہیں۔