اسلام آباد۔ پاکستان نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں ملازموں کی تعداد پچاس فیصد کم کرنے کے ہندوستانی افسران کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور اس کے جواب میں اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن میں بھی ملازموں کی تعداد آدھی کرنے کے لئے کہا ہے ۔ہندوستانی افسران نے منگل کو کہا تھاکہ نئی دہلی میں واقع پاکستان کے ہائی کمیشن میں تقریبا آدھے ملازموں کو ہندوستان چھوڑنے کے لئے کہا جائے گا۔ اس سے پہلے ہندوستان کے وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں ملازموں کی تعداد پچاس فیصد کی کمی کرنے اور اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپلومیٹ کی تعداد میں بھی اتنی ہی کمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔وزارت نے کہا کہ ‘‘پاکستان کے ڈپلومیٹک افسران جاسوسی میں ملوث رہے ہیں اوردہشت گرد تنظیموں سے جڑے رہے ہیں۔
