سرینگر ، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آرمی نے پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کے جموں و کشمیر کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس سرحدی چوکی پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم پانچ تا سات دراندازوں کو ہلاک کردیا ہے، ڈیفنس کے ترجمان نے یہاں یہ بات کہی۔ بی اے ٹی بالعموم پاکستانی آرمی اور دہشت گردوں کے اسپیشل فورسیس پرسونل پر مشتمل ہوتی ہے۔ ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ 36 گھنٹوں میں وادی کا امن بگاڑنے اور امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے کی متعدد کوششیں کی ہیں۔