کولمبو۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان انڈر 19 کے دورے کی میزبانی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کے سیکیورٹی کی یقین دہانی سے متعلق خط کے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکائی حکام نے کہا کہ اس وقت ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک کی ٹیم کی میزبانی کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔ تاہم ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو تیسرے مقام پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پر بھی معذرت کرلی ۔