پاکستان کا مالیاتی خسارہ 28 سال کے دوران بلند ترین سطح پر

   

* پاکستان کا مالیاتی خسارہ رواں سال کے اختتام جون تک مجموعی گھریلو پیداوار کے 8.9 فیصد تک بڑھ گیا۔ ذرائع نے کہا ہے کہ سرکاری مصارف اور آمدنی میں کمی کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کا مالیاتی خسارہ 28 سال کے دوران سب سے بلند ترین سطح پر ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 6 ارب ڈالر کا خرچ دینے کے لئے پہلے سہ ماہی جائزہ سے قبل یہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خاں نے جون میں 7.1 فیصد مالیاتی خسارہ کا تخمینہ دیا تھا۔