پاکستان کا ورلڈ کپ کے بعد دورہ بنگلہ دیش

   

ڈھاکہ ۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے فوری بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔سی ای او بنگلہ دیشی بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مکمل سیریز کیلئے15نومبر کو ڈھاکہ پہنچے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلے گی۔سی ای او بنگلہ دیش بورڈ نے یہ بھی کہا کہ سیریز کے حتمی شکل دینے کیلئے پی سی بی سے بات جاری ہے۔