پاکستان کا پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ

   

اسلام آباد: :حکومت پاکستان کی معاشی تعاون کی کمیٹی (ای سی سی) نے ’’غیر ضروری اور پرتعیش مصنوعات‘‘ پر رواں برس مئی کے مہینے میں لگنے والی پابندی ہٹا لی ہے۔البتہ گاڑیاں، موبائل فون اور الیکٹرونک مصنوعات پر پابندی برقرار رہے گی۔انگریزی روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی زیر صدارت کابینہ کے ای سی سی اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ درآمدی پابندی کی بدولت ان اشیا کے درآمدی بل میں 20 مئی سے 19 جولائی تک ستر فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ان اشیا کا درآمدی بل اس دوران تقریباً چالیس کروڑ ڈالر سے کم ہو کر محض 12 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگیا ہے۔