اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے ، ہم مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔پاکستان نے بدھ کے روز کہا کہ اسے سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے کیونکہ ایک روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ایک مشہور مقام پر مسلح افراد نے سیاحوں پر فائرنگ کی تھی جس میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔یہ حملہ پہلگام میں ہوا، جو مسلم اکثریتی علاقے کا سیاحتی مرکز ہے ، جہاں ہر موسم گرما میں ہزاروں سیاح آتے ہیں، کیونکہ حالیہ برسوں میں مسلح افراد کے تشدد میں کمی آئی ہے ۔سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو بتایا کہ 2000 کے بعد سے شہریوں پر ہونے والے اس مہلک ترین حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں بحریہ کا ایک افسر اور غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت خان نے بیان میں کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔