اسلام آباد: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے ستمبر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا خسارہ 92 فیصد کم ہوگیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا تھا۔جولائی تا ستمبر کے دوران کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ حکومت کا معاشی شرح نمو پر سمجھوتہ کرنا ہے کیونکہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے درکار خام مال کی درآمدات کی اجازت نہیں دی گئی۔
پاکستان میںراست غیر ملکی سرکاریہ کاری میںاضافہ
اسلام آباد: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرکاریہ کاری (ایف ڈی آئی) مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 48 فیصد بڑھ گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے ۔ڈان اخبار کی رپورٹ میں مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران سب سے زیادہ 52 فیصد غیر ملکی سرمایہ کاری چین سے موصول ہوئی۔