کراچی، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے کورونا وائرس کے عالمی بحران کو دیکھتے ہوئے اپنا ہالینڈ دورہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔پاکستان اور ہالینڈ کے بورڈ نے باہمی رضامندی سے یہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ہالینڈ کی حکومت نے کورونا کی وجہ سے ملک میں تمام کھیلوں اور ثقافتی پروگرام پر ایک ستمبر تک پابندی عائد کر دی ہیں جسے دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے بورڈز نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔