اسلام آباد ۔ 10 مئی (ایجنسیز) پاکستان کی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پٹھانکوٹ اور اْدھمپور میں واقع ہندوستانی برہموس میزائل گوداموں اور ہوائی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، جنہیں ’’بنیان المرصوص‘‘ آپریشن کا نام دیا گیا ہے، یہ کارروائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب نئی دہلی نے پاکستان کے اندر تین فضائی اڈوں پر میزائل داغے۔ سرکاری میڈیا نے ہفتہ کی صبح رپورٹ کیا کہ بنیان المرصوص آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ جوابی حملوں میں ہندوستان کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔