پاکستان کرکٹ ایک بار پھر کوویڈ وائرس کی لپیٹ میں

   

لاہور: پاکستان کرکٹ کو ایک بار پھر کوویڈ وائرس نے اپنی گرفت میں لے لیا۔لاہور میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ابتدائی روز بلوچستان ٹیم کے چار کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار کھلاڑیوں کی کوویڈ رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس کے باعث بلوچستان اور نادرن کے درمیان آج شام سات بجے کھیلا جانے والا میچ کا پروگرام بدل دیا گیا ہے۔ ترمیمی شیڈول کے تحت آج ناردرن کی ٹیم سدرن پنجاب کے ساتھ کھیلے گی جبکہ بلوچستان اور ناردرن کا میچ اب نو اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔