پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک :سنگاکار

   

کراچی ۔14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) یم سی سی کے صدر اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اس وقت دنیا بھر میں ایک مسئلہ ہے لیکن پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں اقدامات اٹھاتے ہوئے بہترین سیکیورٹی انتظامات کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے جس سے دنیا کی ٹیموں کا اعتماد بحال ہوا۔ یہ اعتماد بتدریج تیزی سے بحال ہو رہا ہے اور جتنی زیادہ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، اتنا ہی دنیا کی دیگر ٹیموں کو مضبوط پیغام جائے گا جسے نظرانداز کرنا مشکل ہو جائے گا۔ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر اپنا حصہ ادا کر رہا ہوں، دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی کہتا ہوں پاکستان کا دورہ کریں، ہمارے بھی دورہ پاکستان کا مقصد یہی پیغام عام کرنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک ہے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنا ہے۔