ہندوستان میں سی اے اے قانون سے حالات ابتر، ڈیووس میں عمران خان کا خطاب
ڈیووس ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آتے ہیں تو ساری دنیا کو محسوس ہوگا کہ حقیقی اسٹراٹیجک اکنامک کی اہمیت کیا ہوتی ہے لیکن بدبختی سے یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی ملک کے ساتھ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا بلکہ امن کیلئے کام کرے گا۔ امن کے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خاں نے کہا کہ ہم نے ایران اور مودی عرب میں کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ اب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ عمران خاں نے کہا کہ ہندوستان کے موجودہ حالات اس مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے مودی حکومت نازی طرز پر آر ایس ایس کے نظریہ پر عمل پیرا ہے اور ہندوستان کے اندر شہریت کیلئے قانون سے حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ہندوستان کے اندرونی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ میری وہاں پر کئی افراد سے دوستی ہے۔ میں نے وہاں کرکٹ کھیلا ہے لیکن اب ہندوستان میں جو ہورہا ہے وہ ہندوستان اور وہاں رہنے والے افراد کیلئے تباہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک بڑی مارکٹ ہے لہٰذا ہر ملک اس کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا چاہتا ہے لیکن ہندوستان جس راستے پر چل پڑا ہے وہ تشویشناک ہے۔