وزیرخارجہ سشما سوراج نے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ میں پلوامہ حملے کا ذکرکیا۔ روس، ہندوستان اورچین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے باہر ہوئی اس ملاقات میں سشما سوراج نےکہا کہ’جموں وکشمیرمیں ہمارے سیکورٹی اہلکاروں پرہوا یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔ پاکستان سے چلنے والی جیش محمد اوراس کی حامی دہشت گرد تنظیموں نے یہ حملہ کیا تھا’۔
پاکستان کے بالا کوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کیمپ پرمنگل کی شب ہوئے ایئراسٹرائیک کے آئندہ روز وزیرخارجہ سشما سوراج نے آج چین کے صدرشی جنپنگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیجنگ سے جاری بیان میں کہا ‘ہندوستان میں ناراضگی اوردکھ کی گھڑی میں چین آئی ہوں’۔
آرآئی سی میٹنگ کے لئے چین سفرپرگئیں سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پرنشوونما پارہےدہشت گرد تنظیموں کےخلاف کارروائی تودوران کی موجودگی ماننے سے بھی انکارکرتا رہا ہے۔ اسی وجہ سے جب ہمیں پتہ چلا کہ جیش محمد ہندوستان میں مختلف مقامات پردہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے تو ہندوستانی حکومت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے جیش محمد کے ٹھکانوں پرحملے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی عام شہری کو نقصان نہ پہنچے، اس کا خیال رکھتے ہوئے دہشت گردانہ کیمپ کوہی صرف نشانہ بنایا۔
اس درمیان اقوام متحدہ نے پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ چین میں منعقدہ آرآئی سی میٹنگ کے دوران وزیرخارجہ سشما سوراج سے وزیرخارجہ وانگ یی نے ملاقات کی اورپاکستان میں مقیم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں سے واقف کرایا۔