اسلام آباد ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید111 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں اب تک کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار 839 ہوگئی ہے۔منگل کی صبح جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4ہزار 443 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 574 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک 56 ہزار 930 صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہوا ہے۔ اس وقت پنجاب میں اس وبا سے اب تک 55 ہزار 878 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں متاثرین کی تعداد 55 ہزار 581، خیبر پختونخواہ میں 18 ہزار 472 اور بلوچستان میں 8ہزار 857 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 8ہزار 857، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مریضوں کی تعداد 663 ہے۔ب تک کل 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹسٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 25 ہزار 15 ٹسٹ کیے گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے جن کی تعداد ایک ہزار 81 ہے۔