اسلام آباد 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ( پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2,708 تک جا پہونچی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ایک ہزار سے زیادہ متاثرین کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ نیشنل ہیلت سروسیس کے بموجب اب تک پاکستان میں اس وائرس کی وجہ سے 20 اموات بھی ہوچکی ہیں جبکہ 130 افراد اس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑ؍ رہی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر صوبہ سندھ اور تیسرے نمبر پر خیبر پختونخواہ ہے ۔ بلوچستان ‘ گلگت ۔ بالٹستان اور اسلام آباد کے علاوہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی کورونا وائرس کے متاثرین پائے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ وباء پاکستان میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس پر قابو اپنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جمعہ کو عالمی بینک نے پاکستان کو اس وائرس سے نمٹنے کیلئے 200 ملین ڈالرس کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
