پاکستان : کورونا متاثرین کی تعداد7933 ہوگئی

,

   

اسلام آباد، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس دن بدن خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے اور اتوار کو کورونا متاثرین کی تعداد تقریبا آٹھ ہزار تک پہنچ گئی اور 159 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ پاکستان میں اتوار کو کوروناکے مجموعی کیس 7993 ہوگئے ۔ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا صوبے پاکستان میں کووڈ کے بڑے ہاٹ اسپاٹ بنتے جا رہے ہیں ۔ تینوں صوبوں میں وائرس سے متاثرین اور ہلاک ہونے والوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ صوبہ پنجاب کورونا کا اہم مرکز ہے یہاں 3649 افراد کورونا کی گرفت میں آ چکے ہیں اور41 کی موت ہو چکی ہے ۔سندھ وائرس متاثرین کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے ۔ صوبے میں 2355 متاثر ہیں جبکہ48 جاں بحق ہوئے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زائد 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد بھی آج ایک ہزار سے تجاوز کر کے 1137 تک پہنچ گئی ۔ بلوچستان میں 376 متاثر اور پانچ اموت ہوئی ہیں ۔ اسلام آباد میں کورونا پاؤں پھیلانے لگا ہے اور 171 متاثر اور دو کی موت ہو چکی ہے ۔ گلگت بلتستان میں 258 متاثر اور تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔