پاکستان :کورو نا متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد6جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 93983 ہو گئی ہے اور اس وائرس کے انفیکشن سے 1935 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت نے ہفتے کی صبح یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 4734 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 97 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ پاکستان میں 59467 مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے ، جبکہ 32581 مریض ٹھیک ہو گئے ہیں، جو کلمتاثرین کا 34.7 فیصد ہے ۔ ملک کا پنجاب 35308 معاملات کے ساتھ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا ہے ، اس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا کے 34889 معاملے سامنے آئے ہیں۔ شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبے میں کورونا کے 12459 معاملے ہیں اور 541 مریضوں کی موت ہو چکی ہے ۔ صوبہ بلوچستان میں کم از کم 5776 معاملے ریکارڈ کیے گئے ، جبکہ ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں 4323 معاملے درج کئے گئے ہیں۔