ڈھاکہ۔ ہندوستان نے پاکستان کو4-3 سے شکست دیکر ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں تیسرا مقام حاصل کرلی۔روایتی حریف کے درمیان میچ کا آغاز سنسنی خیز رہا۔ ہندوستان نے من پریت سنگھ کے ذریعے پہلے منٹ میں گول کیا، جس کو 9 ویں منٹ میںافرازنے فیلڈگول کرکے اسکور برابرکیا۔ مقابلے کے نصف وقف تک مقابلہ1-1 سے برابررہا، تیسرے ہاف میں رانا عبدالوحید کے گول کے ذریعہ پاکستان نے اسکور بورڈ پرگول کی تعداد دوگنا کی، تیسرے کوارٹر کے میں ہندوستان کے سمت نے مقابلہ 2۔ 2 گول سے برابر کیا۔ چوتھے کوارٹر میں ایک بارپھرہندوستانی ٹیم نے ورون کمارکے گول سے سبقت حاصل کی۔آخری چارمنٹ پہلے ہندوستان نے چوتھا گول کرکے اپنی سبقت کو مستحکم کیا۔ پاکستان کے احمد ندیم نے تیسرا گول کیا۔