دبئی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 24 اکتوبر کو آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈکپ میں ہندوستان اور پاکستان کے مابین مقابلے سے قبل ، ہندوستانی کرکٹراجنکیا رہانے نے کہا ہے کہ ویراٹ کوہلی کی طرف سے بابر اعظم کی ٹیم کو آسان تصور نہیں کرنا چاہیے۔ مزید کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ میں ماضی کے ریکارڈز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہندوستان نے پاکستان کے خلاف اپنے تمام ورلڈ کپ میچ جیتے ہیں چاہے وہ ونڈے انٹرنیشنل (0-7) ہو یا ٹی 20 انٹرنیشنل (5-0)، صد فیصد ہندوستان کامیاب رہا ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے حال ہی میں وائٹ بال سیریز منسوخ کرنے کے بعد پاکستان میچ پریکٹس سے محروم ضرور ہے لیکن اس نے قومی ٹی 20 کپ کھیل کر اس سے کہیں زیادہ پراکٹس حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان نے پچھلے کئی سال سے متحدہ عرب امارات میں اپنی زیادہ تر بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے جو2009 میں سری لنکائی ٹیم پردہشت گردانہ حملے کے بعد ٹیم کے ملک کا دورہ روکنے کے بعد ان کا ہوم گراؤنڈ بن گیا تھا۔ بابر اعظم کی زیر قیادت ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی کیلئے پسندیدہ ٹیموں میں سے ایک ہے۔جب بھی ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں ، ماضی کے ریکارڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم ہمیشہ موجودہ مقابلے پر توجہ دیتے ہیں ، اپنی حکمت عملی ، طاقت ، حالات کیسے ہو رہے ہیں وغیرہ۔ میڈیا تھوڑا سا ماحول کو گرما دیتا ہے جبکہ ڈریسنگ روم میں حالات پرسکون ہوتے ہیں۔ جمعہ کو دبئی میں سلام کرکٹ پر رہانے نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ ہم اس ٹیم کے طور پر کتنا اچھا کام کرسکتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کا میچ اچھا ہوگا۔ میں واضح طور پر میچ جیتنے کے لیے ہندوستان کی حمایت کر رہا ہوں لیکن ذاتی طور پر مجھے یقین ہے کہ کسی بھی ٹیم کوآسان حریف تصور نہیں کرنا چاہیے اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کی اتنی عزت ہے پاکستان کے لیے جیسا کہ کسی دوسری ٹیم کے لیے ہے۔رہانے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے حالات تقریبا ہندوستان کی طرح ہیں اور آئی پی ایل کھیلنے کے بعد 2007 کے ورلڈ ٹی 20 چمپئن تیزی سے خود کوہم آہنگ کر لیں گے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے یہاں متحدہ عرب امارات میں کافی کرکٹ کھیلی ہے اس لیے ان کے پاس ایک اندازہ ہے لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ان حالات کو کیسے اپنانا ہے کیونکہ یہاں کے حالات ہندوستان سے زیادہ مختلف نہیں ہیں۔ جن لوگوں نے آئی پی ایل 2021 کھیلی ہے ان کو یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس کا فائدہ ہوگا۔