پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 62 رنز سے شکست

   

بنگلورو : اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز کی دھواں دھار اننگز کے ذریعہ آسٹریلیا کو پاکستان کے مقابل 62 رنز کی اہم کامیابی دلانے میں آج نمایاں رول ادا کیا ۔ انہوں نے محض 124 گیندوں میں 14 چوکے اور 9 چھکے لگاتے ہوئے بڑی سنچری اننگز کھیلی ۔ دیگر اوپنر میچل مارش کی بھی سنچری (121) کی مدد سے آسٹریلیا نے 367/9 بنائے ۔ جوابی اننگز میں پاکستان نے شروعات اچھی کی لیکن پوری ٹیم 305 پر آؤٹ ہوگئی ۔ وارنر کو میچ ایوارڈ دیا گیا ۔ اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 64 اور 70 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 18 اور محمد رضوان 46 پر آؤٹ ہوئے ۔