پاکستان کو افغانستان سے داعش کا علاقائی لیڈر مطلوب

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعرات کو افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے علاقائی رہنما کو پاکستان کے حوالے کرے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ ان خراسان‘ کی سربراہی کرنے والے اسلم فاروقی کو رواں ہفتے افغان فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ اسلم فاروقی کا اصل نام عبداللہ اورکزئی ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہے۔