پاکستان کو خفیہ معلومات بھیجنے کا الزام ‘گجرات میں نیلیش نامی شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

احمد آباد:گجرات اے ٹی ایس نے آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کرنے کرنے کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کا نام نیلیش والیا بتایا گیا۔ گجرات اے ٹی ایس کے مطابق اس شخص نے ہنی ٹریپ ہونے کے بعد پاکستان کو خفیہ معلومات شیئر کی ہیں۔ معلومات دینے کے عوض میں اس نے 25 ہزار روپے بھی وصول کیے ہیں۔ اس نیٹ ورک کے تار یوپی تک بھی پھیلے ہیں اور گجرات اے ٹی ایس کے ان پٹ پر یوپی اے ٹی ایس نے بھی ریاست میں جانچ شروع کر دی ہے۔ اس معاملے کی جانچ میں اے ٹی ایس کو پتہ چلا کہ نیلیش پاکستان سے ہینڈلر کے ساتھ ادیتی کے نام پر فرضی پروفائل کے ذریعے رابطہ میں آیا تھا۔ اس کے بعد اس نے بی ایس ایف سے متعلق کئی اہم معلومات آئی ایس آئی کو بھیجیں۔ اس کے بدلے میں اسے 25 ہزار روپے بھی دیے گئے۔ اے ٹی ایس اس معاملے میں گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔