نئی دہلی۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندستانی اسپنریوجویندر چہل نے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا اور پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت اب آگیا ہے ۔ جوانوں کے قافلہ پر ہوئے حملے کے بعد پورے ملک میں پاکستان کے تعلق سے بہت غصہ ہے ۔ سچن، ویراٹ، گمبھیر، سہواگ اور دیگر کئی ہندستانی کرکٹروں نے اس کے تعلق سے ٹوئٹر کرکے اپنا غصہ ظاہر کیا ہے ۔