چندی گڑھ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز سی آر پی ایف سپاہیوں پر پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ جیش محمد کے مہلک حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب کے چیف منسٹر امریندر سنگھ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ امن بات چیت کرنے کا وقت گذر چکا ہے اب اُنھیں سبق سکھایا جانا چاہئے۔ امریندر سنگھ نے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرتے ہوئے پاکستان پر دوہرا کھیل کھیلنے کا الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ان (پاکستان) کے وزیراعظم (عمران خان) امن کی باتیں کررہے ہیں اور جنرل (قمر جاوید باجوہ) جنگ کی باتیں کررہے ہیں‘۔