پاکستان کو شکست دے کر بدلہ لیں:گواسکر

   

نئی دہلی ۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان سے ورلڈ کپ میں مقابلہ کھیلنے کے ضمن میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ باہمی سیریز پہلے ہی ختم کردی گئی ہے اب مذکورہ مقابلہ بائیکاٹ کرنے کی بجائے پاکستان کو ورلڈ کپ میں شکست دینا بہتر ہوگا کیونکہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کا ریکارڈ صد فیصد ہے۔ گواسکر نے مزید کہا کہ جب ہم ورلڈ کپ میں مقابلہ جیتنے کے موقف میں ہے تو پھر حریف کو شکست دیکر ٹورنمنٹ کے نشانات گنوانے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ دریں اثناء گواسکر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے راست مطالبہ کیا کہ وہ سرحدوں پر ہونے والی دہشت گردی کیخلاف اقدامات کریں۔