کراچی ۔11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عبدالرزاق جیسے جارحانہ انداز کے بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے کیونکہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی قیادت کرنے والے مصباح الحق سمیت ڈریسنگ روم میں موجود بڑے نام کچھ نہیں کر سکے جب سری لنکا کیخلاف پہلے سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ تک ایک جیسی غلطیاں دہرائی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تو بیٹسمینوں کو بہت کچھ سیکھ لینا چاہئے تھا لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کب تک مارکھائیں گے۔یادرہے کہ سال قبل مارچ 2009 میں پاکستان کے دورے پر سری لنکائی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔6 سال بعد بتدریج کرکٹ کی بحالی کا عمل شروع ہوا اور پاکستان سوپر لیگ کے میچز، چند غیر ملکی ٹیموں اور ورلڈ الیون کے دورے کے بعد ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کا عمل شروع ہوا۔