پاکستان کو فوجی معلومات فراہم کرنےوالا بہاری نوجوان گرفتار

   

نئی دہلی : بہار کے بھکت بنسی جھا 36 سالہ کو کولکتہ پولیس نے ہندوستان کی انٹلیجنس معلومات پاکستانی ایجنٹ کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ پاکستانی انٹلیجنس آپریٹر کے ہنی ٹریپ میں پھنس کر ملزم نوجوان ہندوستانی فوج سے متعلق حساس معلومات شیئر کررہا تھا ۔ پولیس نے اس کے پاس سے کئی دستاویزات ضبط کرلئے ہیں ۔ ملزم دہلی کی ایک معروف بین الاقوامی کوریئر کمپنی میں ڈیلیوری بوائے ہے ۔ کولکتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کو ملٹری انٹلیجنس سے معلومات حاصل ہوئی تھی ۔ 25 اگست کو پولیس نوجوان کو پوچھ گچھ کیلئے ہاوڑہ کے گھر سے لے گئی تھی ۔ ایجنٹ نے خود کو نیوز اینالسٹ اور صحافی کی بہن بتایا تھا ۔ ملزم نے بتایا کہ اکٹوبر 2022 میں فیس بک پر آروشی شرما نامی لڑکی سے بات چیت شروع ہوئی ۔ دونوں دوست بن گئے ، لڑکی نے بتایا کہ وہ ایک نیوز چینل میں تجزیہ کار ہے اور اس کی بہن صحافی ہے۔